نئی دہلی: تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا نے پیر کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ساہا، جنہوں نے حال ہی میں تریپورہ کی باردووالی سیٹ سے اسمبلی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی، نے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ساہا نے ٹویٹ کیا کہ آج، میں نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو جی کو پیش کیا ہے ۔ انہوں نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اور پارٹی کے دیگر رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔ ساہا مارچ میں تریپورہ سے ایوان بالا کے لیے منتخب ہوئے تھے ۔ وپلو کمار دیو کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انہوں نے مئی میں تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔