تریچی میں بے سہارا ہندو خاتون کی آخری رسومات

,

   

مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ نے اپنے خرچہ سے سارے انتظامات کئے
تھنجور ۔ 2 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے تریچی میں مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ نے بے سہارا ہندو خاتون کی آخری رسومات کے انتظامات کئے ۔ 54 سالہ دیوی کئی برسوں سے ادی راما پٹنم میں مقیم تھی اور بے سہارا خاتون تنہا زندگی گزار رہی تھی ۔ ایک ہفتہ قبل دیوی بیمار ہوگئی اور اسے ادی رام پٹنم کے سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں اتوار کو اس کی موت واقع ہوگئی ۔ اس کی آخری رسومات انجام دینے کیلئے اس کا کوئی رشتہ دار موجود نہیں تھا ۔ اس موقع پر قادر محی الدین کالج کے فیکلٹی ممبر سید احمد کبیر اور ان کے دوست این محمد ،عارف اور حسن نے بے سہارا خاتون کی آخری رسومات کے انتظامات کئے ۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں سے اجازت حاصل کرنے کے بعد نوجوانوں کے اس گروپ نے ونڈی پیٹائی شمشان میں اس خاتون کی آخری رسومات انجام دی ۔ نوجوان کے اس گروپ نیں اس کیلئے اپنی جیب سے سارے مصارف برداشت کئے ۔