ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کا فیس بک اکاؤنٹ بحال کردیا گیا ہے جو بند کردیا گیا تھا۔ 18 جنوری کو تسلیمہ نے فیس بک اکاؤنٹ بحال ہونے پر اپنے پیام میں کہا کہ فیس بک نے اسے ختم کردیا تھا لیکن وہ زندہ ہیں یہاں تک کہ وہ نہ بیمار ہیں نہ فریش ہیں اور نہ ہی دواخانہ میں شریک ہیں۔متنازعہ ناول کے باعث تسلیمہ کو اپنا وطن چھوڑنا پڑا۔ اس کا دعویٰ ہیکہ جہادی ان کی موت کی خبر کا جشن منارہے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں کیونکہ فیس بک نے مجھے مردہ قرار دیا اور یادگار بنادیا۔