تشانت جادھو نے جیتا برونز

   

اندور: اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ملہار آشرم ریسلنگ سینٹر کے کوچ سرور منصوری سے کشتی کے ہنرسیکھ رہے تشانت جادھو نے رانچی کے ہوٹوارواقع میگا اسپورٹس کمپلیکس میں 27 سے 29 مئی 2022 تک ہونے والی انڈر 15 نیشنل ریسلنگ چمپئن شپ بوائز 52کلوگرام گریکو رومن ویٹ کیٹگری میں کانسے کا تمغہ جیت کر ریاست کا نام روشن کیا۔ اس کامیابی پر تمغہ فاتح پہلوان کوگرو وید پرکاش جاولا، ارجن ایوارڈ یافتہ کرپاشنکر پٹیل اور تمام سابق کھلاڑیوں نے مبارکباد دیتے ہوئے پہلوان تشانت جادھو کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔