تشدد افغان امن مساعی کیلئے خطرہ : خلیل زاد

   

واشنگٹن: امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہیکہ افغانستان میں ’حد سے زیادہ بڑھتا‘ تشدد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ واشنگٹن میں انہوں نے بیان دیا کہ ‘خلاف ورزیوں کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات امن کو فروغ نہیں دیتے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس، ہمیں امریکہ۔افغانستان اور امریکہ۔ طالبان مشترکہ معاہدوں کے تمام آرٹیکل پرسختی سے عمل پیرا ہونا چاہیے اور آہستہ آہستہ تشدد کو کم کرنے کے عزم کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔