واشنگٹن : امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل عمارت پر اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد سے جیت حاصل نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی آج ہنگامہ آرائی کی وہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے آج صدارتی انتخابات کے نتائج کی سرٹیفکیشن کے عمل کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے امریکی کانگریس عمارت میں داخل ہوگئے اور زبردست ہنگامہ آرائی کی۔