نئی دہلی ۔ 24 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)مرکز نے آج شمال مشرقی دہلی میں پیش آئے تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ تشدد کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ جمہوری ملک میں عدم تشدد پر مبنی احتجاج قابل قبول ہے لیکن تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ صدر ٹرمپ کے دورہ کے موقع پر تشدد سازش ہوسکتی ہے ۔