تشدد کا شکار خواتین کو سسرالی مکان میں رہنے کا حق : سپریم کورٹ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد کا شکار خواتین کے حق میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی شدہ خواتین ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ کے تحت گھر میں رہنے کے حق کا دعویٰ کرسکتی ہیں چاہے وہ سسرال والوں کا ذاتی گھر ہی کیوں نہ ہو۔ تین رکنی بینچ کے اس فیصلے سے گھریلو تشدد کا شکار خواتین کو راحت ملے گی۔