تعاون کیلئے امریکہ کو تمام پابندیاں اٹھانی ہوں گی:ایران

   

تہران :ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ2015کے ایٹمی معاہدے پر دوبارہ تب ہی بات چیت بحال ہو سکتی ہے جب واشنگٹن ،ایران پر عائد کردہ تمام پابندیاں واپس اٹھا لے۔ ایرانی وزارت کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ جب تک امریکہ اپنے تمام یک طرفہ اقدامات واپس نہیں کرتا ایران بھی کوئی اقدام واپس لینے کا پابند نہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی اس وضاحت سے قبل ملک کے صدر حسن روحانی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام رواں ہفتے ہونے والی پر بات چیت کو ایک ’’نیا باب‘‘ قرار دیا۔ امریکہ ابھی براہ راست مذاکرات کا باضاطہ حصہ نہیں لیکن صدر جو بائیڈن کی حکومت نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مذاکرات میں واپسی کی خواہاں ہے۔