تعطیلات: طلبہ خوش ، اولیاء طلبہ ناراض

   

بچکندہ : تلنگانہ حکومت نے اسکولوں کو دسہرہ کی تعطیلات 13 یوم کی دی ہے جس سے اولیاء طلبہ میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔ کیونکہ گذشتہ دو سالوں سے کورونا بحران کی وجہ سے تعلیمی نظام درہم برہم ہوگیا تھا ۔ ایک ماہ سے کورونا قابو ہونے پر اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئی ۔ طلباء و طالبات اسکولوں کا رُخ کررہے تھے لیکن ایک ماہ بعد مزید دسہرہ کی 13 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا یہ بہت افسوس کی بات ہے ، جس سے تعلیمی نظام خراب ہونے کے امکانات ہے ۔ 13 دن کی تعطیلات سے طلباء و طالبات خوشی کا اظہار کررہے ہیں لیکن اولیائے طلبہ ناراض ہیں ۔