آزادانہ موبائل نہ دیں‘ نگرانی کے بغیر کہیں نہ بھیجیں ‘ اخلاقی اقدارسکھائیں‘ سدی پیٹ پولیس کمشنرڈاکٹرپی انورادھا کا مشورہ
سدی پیٹ 25 ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بچوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری دسہرہ کی تعطیلات کے دوران والدین کو بچوں کی حفاظت کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔آج کے بچے کل کے شہری ہیں، اور مستقبل کے بھارت کے لئے ان کی بنیاد ہیں۔ ان کی حفاظت کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ ہر سال دسہرہ کی تعطیلات کے دوران طلباء حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں اور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا انہیں شدید چوٹیں آتی ہیں۔ والدین نے پولیس کمشنر ڈاکٹر بی. انورادھانے والدین کو درج ذیل اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے: بچوں کے مستقبل کے لئے والدین کو تعطیلات کے دوران ان کی حفاظت پر خاص توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ حادثات کا شکار نہ ہوں۔بچوں کو کہیں جانے سے پہلے والدین سے اجازت لینی چاہیے۔ دوستوں کے ساتھ کھیلتے وقت تالاب، جھیل یا کھنڈرات میں جانے سے روکیں تاکہ حادثات سے بچایا جا سکے۔ضلع میں جھیلیں، ندی، تالاب، کنویں اور مڈوغ (پانی بھرے گڑھے) موجود ہیں، لہذا بچوں کو تیراکی کی ترغیب نہ دیں۔بائیک اور گاڑیوں کی چابیاں بچوں کو نہ دیں۔ بچوں کو تفریح کے لیے رائیڈ پر جانے کی اجازت دیتے وقت محتاط رہیں تاکہ وہ یا دوسروں کی جان کو نقصان نہ پہنچائیں۔موبائل فونز کا استعمال بچوں کو آزادانہ نہ کرنے دیں اگر مقررہ وقت کے لیے موبائل دیا جائے تو والدین کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کس سے چیٹ کر رہے ہیں۔ فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ پر ذاتی معلومات اور تصاویر پوسٹ نہ کرنے کی ہدایت دیں۔موبائل پر خطرناک یا تشدد بھڑکانے والے گیمز جیسے ‘‘PUBG’’ کھیلنے سے روکیں۔موبائل پر بچوں کو بلا وجہ گیمز یا ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کرنے دیں۔ کچھ فراڈ ایپس آپ سے ذاتی معلومات حاصل کرکے آپ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال سکتی ہیں۔والدین یا بالغوں کی نگرانی کے بغیر بچوں کو دور دراز علاقوں، پکنک یا ٹور پر نہ بھیجیں۔بچے زیادہ تر والدین کی تقلید کرتے ہیں، اس لیے ان کے سامنے کسی کے بارے میں برا نہ بولیں اور گھریلو جھگڑے زیر بحث نہ لائیں۔خاندان کے افراد ممکن حد تک اکٹھے کھانے کی کوشش کریں۔بچوں کو والدین کے کام اور سرگرمیوں کے مقصد کو سمجھائیں تاکہ وہ والدین کی محبت اور احتیاط کو جان سکیں۔تعطیلات کے دوران بچوں کو دلچسپی کے شعبے میں تربیت دیں اور گھر پر رہتے ہوئے ثقافت، روایات اور اخلاقی اقدار سکھائیں۔بچوں کو گیس سلنڈرز اور فریج کے استعمال میں محتاط رہنے کی ہدایت دیں۔بچوں کی پہنچ میں برقی تاریں اور الیکٹرانک آلات نہ رکھیں۔