بیدر /18 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تعلقہ بھالکی کے گاؤں نٹور ( بی ) میں مہاتما جیوتی باپھولے گریجویٹ و پی یو کالج کی نئی عمارت کا افتتاح مسٹر ایشور کھنڈرے وزیر جنگلات و ماحولیات و حیاتیات و انچارج وزیر ضلع بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اہمیت و ضرورت کیلئے جدوجہد کرنے والی انقلابی شخصیت ڈاکٹر کاشی ناتھ چلوا جنہوں نے غریب بچوں اور دلتوں کو تلعیمی کی طرف راغب اور مواقع فراہم کرنے کیلئے کام کیا ہے اور کہا ہمارے ملک آئین ہمیں ہر شعبہ مںی مساوی حقوق دے رہی ہے ۔ سب کو چاہئے کہ ہم ملک کے قانون کا احترام کریں۔ اس تقریب میں مسٹر پنڈلک راؤ سابق ایم ایل سی بحیثیت مہمان خصوصی شریک رہے اور دیگر مہمانان مسٹر انیل کمار بیلدارے جنرل سکریٹری تحفظ آئین کمیٹی بیدر اور مسٹر ماروتی بودھے ریاستی سکریٹری دلت سنگھرش سمیتی اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھے ۔