انٹری پوائنٹس پر تھرمل اسکریننگ و تھرمل اسکانرس لگائے جاماسک نہ پہننے پر 1000 روپئے جرمانہ
ئیں ۔ چیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج عہدیداروں کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرکے اومی کرون صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے 1000 روپئے جرمانہ عائد کرنے کی پولیس کو ہدایت دی ۔ تعلیمی اداروں ، سرکاری و خانگی دفاتر میں کوویڈ 19 کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل ‘ انٹری پوائنٹس پر تھرمل اسکریننگ و تھرمل اسکیانرس کے قیام کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ اجلاس میں ڈی جی پی مہیندر ریڈی ، سکریٹری تعلیمات سندیپ کمار ، محکمہ صحت کے سکریٹری رضوی ، ڈائرکٹر ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس ، ڈی ایم ای رمیش ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ اجلاس میں تلنگانہ میں درج اومی کرون اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کا جائزہ لیا گیا ۔ ملک کے مختلف ممالک اور ہندوستان کے مختلف شہروں اور ریاستوں میں اومی کرون کے پھیلاؤ کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے بیرونی ممالک و ہندوستان میں اقدامات پر غور کیا گیا ۔ کورونا کے روک تھام کیلئے تمام محکمہ جات متحرک ہونے اور ایک دوسرے سے تال میل کرکے کام کرنے کا مشورہ دیا ۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے ریالیوں ، جلسہ عام پر امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ عوام کے ہجوم کو جمع ہونے سے روکنے بالخصوص مذہبی ، سیاسی اور کلچرل ایونٹس پر بھی تحدیدات عائد کئے گئے ہیں ۔ پبلک ٹرانسپورٹ ، شاپس ، مالس دفاتر کے علاوہ دوسرے عام مقامات پر کوویڈ کے قواعد پر عمل کیا جارہا ہے ۔ ہر شہری لازمی ماسک لگائے ، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور پابندی سے سینیٹائیزر کا استعمال کریں ۔ مختلف مقامات کے انٹری پوائنٹس پر تھرمل اسکریننگ اور تھرمل اسکیانرس قائم کریں ۔ تعلیمی اداروں ، مختلف انسٹی ٹیوٹ میں عملہ اور طلبہ لازمی طور پر ماسک کا استعمال کریں اور کوویڈ کے رہنمایانہ اصول پر سختی سے عمل کریں ۔ عام مقامات پر ماسک نہ لگانے والوں پر 1000 روپئے جرمانہ عائد کریں ۔۔ ن