تعلیمی اداروں میں احتیاطی قواعد کو یقینی بنانے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic


سنگاریڈی میں نہم تا انٹر میڈیٹ منعقد شدنی کلاسیس سے متعلق جائزہ اجلاس، کلکٹر کا خطاب

سنگاریڈی: ضلع سنگاریڈی میں نہم تا انٹر میڈیٹ تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کے آغاز سے متعلق ضلع کلکٹر ایم ہنمنت رائو نے جدید کلکٹریٹ آڈیٹوریم سنگاریڈی میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کر دہ احکامات کے مطابق یکم ؍فروری سے نہم تا انٹر میڈ یٹ کلاسیس کو وڈ 19 قواعد و احتیاطی اقدامات کے سا تھ انعقاد کو یقینی بنا نے کیلئے متعلقہ عہدیدار تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں ۔ضلع کلکٹر ایم ہنمت رائو نے محکمہ تعلیما ت ‘ بی سی ‘ ایس سی ‘ ایس ٹی اور اقلیتی بہبود محکمہ جات ‘ ہا سٹلس ‘ صدر مدرسین ‘ پرنسپل جونیر کالجس ‘ پر نسپل اقامتی اسکولس و جونیر کالجس و دیگر متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یکم فروری سے نہم تا انٹر میڈ یٹ خصوصی کلا سیس کے آغاز کے سلسلہ میں قبل از وقت تمام تر احتیاطی وحفا ظتی تدابیر اختیار کر تے ہوئے تمام تر تیاریوں پر مشتمل ایک جامع منصوبہ مرتب کر تے ہوئے 22 ؍جنوری تک ضلع انتظامیہ کے حوالے کریں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 قواعداور احتیاطی اقدامات کے سا تھ کلا سیس کا آغاز ہو گا ۔ما سک کا استعمال لا زمی ہو گا ۔ سماجی و جسمانی فا صلہ کو برقرار رکھیں، اسکول و کلاسیس میں صاف صفائی و سینٹائزیشن کے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ اس جائزہ اجلاس میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر ویر ا ریڈی ‘ ڈی ای او راجیش ‘ صدر مدرسین ‘ پرنسپل اقامتی و جونیر کالجس ‘ کے جی بی وی ما ڈل اسکولس پر نسپلس ‘ ایم ای اوز ‘ ڈی ایم اینڈ ایچ او و دیگر عہدیدار موجود تھے۔