تعلیمی اداروں کو تعطیلات میں توسیع

   

۔ 30 جنوری تک تمام ادارے بند۔ حکومت کے احکام
حیدرآباد۔16 جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ نے ریاست میں تمام تعلیمی اداروں کو تعطیلات میں 30جنوری تک کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف سیکریٹری سومیش کمار نے آج اس سلسلہ میں احکام جاری کئے اور کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے احتیاطی طور پر تعلیمی ادارو ںکو تعطیلات میںجو کہ 18جنوری کو ختم ہونے والی تھیں 30جنوری تک کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی او آر ٹی نمبر 4 جاری کرکے سندیپ کمار سلطانیہ سیکریٹری تعلیم نے واضح کیا کہ ریاست میں تمام اسکول ‘ کالجس‘ تعلیمی ادارۂ جات کو 30 جنوری تک تعطیلات رہیں گی ۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کے مطابق سرکاری‘ خانگی‘ امدادیو غیر امدادی تعلیمی ادارو ںکو بند رکھا جائے تاکہ ریاست میں کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں حکومت کی جانب سے 8جنوری تا16جنوری تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا اور میڈیکل کالجس کے سوائے تمام تعلیمی ادارو ںکو بند کردیاگیا تھا اور اب اس میں توسیع کے ساتھ میڈیکل کالجس میں تعلیم جاری رکھنے کی تاکید کی گئی ۔کہا گیا کہ میڈیکل کالجس کے سواء تمام تعلیمی اداروںکی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے احکامات کے بعد کہا جا رہاہے کہ اب آن لائن کلاسس کاسلسلہ بھی جاری رکھنے کی گنجائش تعلیمی ادارو ںکو فراہم نہیں کی گئی ہے جبکہ گذشتہ یوم جے این ٹی یوکی جانب سے یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجس میں آن لائن تعلیم کی ہدایات دی گئی تھیں۔م