نئی دہلی ۔ نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے تعلیمی اداروں سے آن لائن تعلیم پروگرام میں یوگا کو شامل کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں میں مدافعتی قوت میں اضافہ ہوگا اور کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنا جاسکے گا۔ نائیڈو نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کے دور میں جسم کی مزاحمت کو بڑھانے کیلئے یوگا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ۔انہوں نے اسپک میکے کے ڈجیٹل یوگا اور ارتکاز کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یوگا پوری انسانیت کو ہندوستان کا انمول تحفہ ہے ، جس نے پوری دنیا کے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کردیا ہے ۔