تعلیمی اسکالرشپس میںبے قاعدگیوں اور خامیوں کو دور کرنے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر ۔ 26 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈین یونین مسلم لیگ کا ایک وفد جو مرزا قدوس بیگ صدر ضلع مسلم لیگ محمد صادق جنرل سکریٹری فرقان بیگ اور محمد منہاج پر مشتمل تھا جوائنٹ کلکٹر سورنا لتا سے ملاقات کر کے چیف منسٹر کے نام ایک یادداشت حوالے کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دی جانے والی تعلیمی اسکالرشپس میں خامیوں اور بے قاعدگیوں کی اصلاح کی جائے ۔ وفد نے واقف کروایا کہ مرکزی تعلیمی اقلیتی اسکالرشپس میں کئی ایک خامیوں کی نشاندہی کی گئی اور جاریہ سال درخواستیں آن لائن کرنے کے باوجود اسکولس و یریفیکیشن کا کام نہیں ہو رہا ہے ۔ طلبا و طالبات جس کوڈ پر درخواستیں داخل کر رہے ہیں وہ کوڈ ہی بدل دیا گیا ہے ۔ وفدنے مطالبہ کیا کہ ان خامیوں کی فی الفور اصلاح کی جائے اور ضلع سطح پر اسکالرشپ نوڈل آفیسر کا تقرر کیا جائے ۔ اسکول انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ درخواستوں میں خامیاں پائی جائیں تو اس کی اصلاح کی جائے۔ حوائنٹ کلکٹر نے مائناریٹی ویلفیر ای ڈی کو ہدایت دی اور فوری اقدامات کرنے کو کہا ۔