تعلیمی ترقی کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم

   

مجوزہ ٹیچرس ایم ایل سی امیدوار اننت ریڈی کی میڈیا سے بات چیت
کریم نگر /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلالحاظ مذہب تعلیمی ترقی اور اساتذہ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے بحیثیت ٹیچرس ایم ایل سی برائے اضلاع کریم نگر ، عادل آباد میدک ، نظام آباد ، ممکنہ جدوجہد کروں گا ۔ عنقریب منعقد ہونے والے ٹیچرس ایم ایل سی کے امیدوار کے اننت ریڈی صدرنشین مانیر تعلیمی ادارہ جات نے کریم نگر میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔ دسویں تعلیم کے دوران دیہات کے ایک سرکاری اسکول میں گیمس سکریٹری کی حیثیت سے لیڈر شپ کا آغاز کرتے ہوئے تلنگانہ ریاستی سطح پر مسلمہ اسکولس یونین کے چیف ایڈوائزر تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اننت ریڈی نے ٹیچرس ایم ایل سی انتخابات میں حصہ لینے کا اس پریس کانفرنس میں ارادہ ظاہر کیا ۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ خواہ انہیں کسی بھی سیاسی پارٹی کا ٹکٹ ملے یا نہ ملے وہ کسی بھی صورت میں تلنگانہ کے اساتذہ کے بھرپور تعاون سے ایم ایل سی انتخابات میں مقابلہ کریں گے ۔ اس پریس کانفرنس میں ریاستی ٹریسما صدر نرسی ریڈی اور جنرل سکریٹری انیل کمار نے اننت ریڈی کی بھرپور تائید کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں تعلیمی اداروں کے ذمہ داران ماجد عثمانی ، کروپانندم ، سریندر اور دیگر موجود تھے ۔