مٹ پلی /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے اروند سکریٹری اے بی وی پی مٹ پلی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر تعلیمی شعبہ میں یونیورسٹی کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مختص کئے گئے بجٹ میں تعلیمی شعبہ یونیورسٹی کو نظر انداز کیا جانا مناسب نہیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے تعلیمی شعبہ کیلئے 30 فیصد فنڈس مختص کرنے کی اپیل کی ۔ منگل کے دن اے بی وی پی مٹ پلی ٹاون کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے انتخابات کے موقع پر عوام سے جو وعدے کئے تھے ۔ ان وعدوں پر عمل کرنے میں ریاستی حکومت یکسر ناکام ہوچکی ہے ۔ کانگریس آئی حکومت جس نے اپنے انتخابی منشور میں جملہ بجٹ کا 15 فیصد فنڈس شعبہ تعلیم پر بجٹ مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ 7.5 فیصد فنڈس 21.389 کروڑ روپئے مختص کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئی حکومت کے اس اقدام سے حکومت کی تعلیمی شعبہ میں لاپرواہی ظاہر ہوتی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے تعلیمی شعبہ پر توجہ دیتے ہوئے 30 فیصد فنڈس تعلیمی شعبہ پر مختص کرتے ہوئے تعلیمی شعبہ کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔