تعلیمی میدان میں بچوں کے درمیان مسابقتی جذبہ ضروری ، حوصلہ افزائی قابل تقلید

   

Ferty9 Clinic

تعلیم کو عام کرنے عبدالجبار خاں کے اقدام کی ستائش ، ادارۃ مہدویہ لائبریری کے زیر اہتمام تقسیم انعامات تقریب سے جناب عامر علی خاں کا خطاب
حیدرآباد۔23جون (سیاست نیوز) ادارۃ العلم مہدویہ لائبریری کے زیر اہتمام دسویں عبدالجبار خان کیش ایوارڈ تقریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میںآیا۔عبدالجبار خان کی صدرات میںمنعقدہ تقریب میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان‘ نمائندہ خصوصی حکومت تلنگانہ برائے دہلی مسٹر وینوگوپال چاری‘ چیرمن تلنگانہ بیوریج کارپوریشن بورڈ مسٹر دیوی پرساد نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ معتمد ادارۃ العلم مہدویہ لائبریری حضرت سید حسین میراں خوندمیری نے ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور صادق محمد خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ تقریب کاآغاز سید موسی یداللہی کی قرات کلام پاک سے ہوا اور حضرت سید علی بیخود نے بارگاہ رسالت مآب میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ کاروائی سید اسماعیل ذبیح اللہ نے چلائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنا ب عامر علی خان نے کہا کہ مسلم معاشرے میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے عبدالجبار خان کے طرز پر حوصلہ افزائی کا اقدام قابل تقلید ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم لڑکوں اورلڑکیوںکو تعلیم کے رحجان کو عام کرنا ایک عظیم کام ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سن کر مسرت ہوئی ہے کہ اس مرتبہ 17سے زائد درخواستیں میرٹ نشانات کی موصول ہوئی جس میں سے انٹرمیڈیٹ میں چار لڑکیوں کے نام کا انتخاب کیاگیا ہے جن کا جی پی اے بالترتیب 976‘963اور 953ہے ۔انہوں نے کہاکہ باقی طالبات کو میںاپنی جانب سے ایک‘ ایک ہزار روپئے فی کس اور سند کی پیشکش کرتاہوں۔جنا ب عامر علی خان نے کہاکہ جس اندازمیںپچھلے دس سالوں سے عبدالجبار خان مہدوی طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں وہ دوسروں کے لئے ایک مثال ہے۔انہوں نے خانگی تعلیمی اداروں کی اجارہ داری پر حکومت تلنگانہ کے اقلیتی اقامتی اسکولوں کو ایک کاری ضرب قراردیا ۔ انہوں نے کہاکہ جس سے طرح ایس سی ‘ اور ایس ٹی اسکول کام کررہے ہیں ‘ ٹھیک اسی طرح اقلیتی اقامتی اسکول کام کرنا شروع کریں گے تو پھر مسلم اقلیت کے لئے یہ ایک تابناک مستقبل کی ضمانت ہوگا۔جناب عامر علی خان نے ایس سی ‘ ایس ٹی اقامتی اسکولس کی ذمہ داری سنبھال رہے ائی پی ایس آفیسر پروین کمار کی مثال پیش کی اور کہاکہ اپنا قیمتی وقت اور آئی پی ایس کی ملازمت کو ترک کرکے پروین کمار نے ایس سی ‘ ایس ٹی طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے کا جو بیڑا اٹھا یا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی جذبہ پیدا کرنے کیلئے بچوں میںتعلیم کے میدان میںمسابقتی سونچ کا آنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر شعبہ سے عبدالجبار خان جیسی کوششیں بچوں میںمسابقتی سونچ پیدا کرسکتے ہیں۔ مسٹر وینو گوپال چاری او ردیوی پرساد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالجبار خان کی ستائش کی او رحکومت تلنگانہ کی جانب سے انہیںمبارکباد پیش کی ۔ دسویں جماعت میں انعام اول9.8جی پی اے کی حامل سیدہ محمدی رفیعہ دختر سید محی الدین کو پچیس ہزار‘ انعام دوم9.7جی پی اے خدیجہ سید محمود دختر سید محمود 7ہزار روپئے‘انعام دوم9.7جے پی اے آمینہ اوفیرا دختر محمد نعمت اللہ سات ہزار وپئے‘انعام سوم9.5جی پی اے سید رفعیہ مہین دختر سید عبدالملک نعمان پا نچ ہزار روپئے۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ سال دوم میںمیرٹ نمبرات سے سے پاس ہونے والی ماریہ زوریہ جنھوں نے976جی پی اے کو 25ہزار روپئے کے انعام سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ انعام دوم سید نبیلا مہدی دخترسید الطاف خوندمیر جے پی اے 963کو دس ہزار روپئے‘ انعام دوم جے پی اے 963سیدہ عظمیٰ محمودی دختر سید مختار احمد کودس ہزار روپئے اور نصرت صنوبردختر سیدنثار مہدی کو انعام سوم دس ہزار روپئے کیونکہ ان کا بھی جی پی اے 953تھا۔اس کے علاوہ ایم ایس کالج ملک پیٹ کی ٹیچرشریمتی سروستی کو بھی پانچ ہزار روپئے کا انعام دیاگیا۔عبد الجبار خان اسٹیٹ ٹاپر مہدی اسٹوڈنٹس کے لئے ایک لاکھ کے نقدانعام کا بھی اس موقع پر اعلان کیاہے۔