تعلیمی میدان میں طالبات کو سخت محنت کرنے کا مشورہ

   

ضلع میناریٹی ویلفیر آفیسر میدک اے جگدیش کا خطاب
میدک : ضلع میناریٹی ویلفیر آفیسر میدک مسٹر اے جگدیش نے آج میدک کے تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل جونیئر کالج کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کالج پرنسپل شریمتی آر سریکھا سے تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر مسٹر اے جگدیش نے صفائی کا نظام ، تعلیمی نظام کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کے نظام کے علاوہ دیگر کئی اُمور کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مسٹر اے جگدیش نے کالج کی طالبات سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کالج کے متعلق دی جانے والی سہولیات سے واقفیت حاصل کی، ساتھ ہی ساتھ اُنھیں اگر کسی بھی قسم کی شکایتیں ہوں تو مطلع کرنے کے لئے کہا ۔ نیز اُنھوں نے اس موقع پر طالبات سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہر طالبہ کو زیادہ سے زیادہ محنت کرتے ہوئے کامیابی کی طرف بڑھنا چاہئے ۔ اس موقع پر انھوں نے کالج کے اسٹاف سے تفصیلی بات چیت کی اور اپنے تاثرات میں کہاکہ کالج انتظامیہ کافی بہتر ہے ۔ انھوں نے کہاکہ میناریٹی ریسیڈنشیل کالج میدک کی طالبہ اے نندنی نیٹ کی فری کوچنگ جو ٹمریز کی جانب سے دی جارہی ہے اس کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ جس پر انھوں نے کالج پرنسپل اور تمام معلمات کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر مسٹر اے جگدیش نے کالج کی طالبہ نندنی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اس موقع پر کالج کی ڈپٹی وارڈ نورجہاں ، کالج کوآڈینیٹر ممتا ، سواتی ، بارگوی ، راما دیوی ، حمیرہ ، پی سی ای محمد عمادالدین ، ڈی ای او سعدیہ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔