حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں برسوں سے تعلیمی نظام میں کوئی تبدیلی نہ ہونے پر تنقید کی اور کہاکہ تعلیم کا نظام لچکدار ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ ان کی حکومت تعلیمی نظام میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ تعلیم اور ہنرمندی وقت کے تقاضوں کی تکمیل کرنے والی ہونی چاہئے۔ وزیراعظم نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ہنرمندی کے فروغ پر ایک ویبنار سے خطاب کررہے تھے۔