تعلیمی نقصان کی پابجائی کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد میں کلکٹر کی طلبہ و اساتذہ سے بات چیت ، کلاسیس کا معائنہ

نظام آباد :ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی مسٹر سی نارائن ریڈی نے آج ایڑپلی منڈل کے جانکم پیٹ ، ضلع پریشد اسکول ، آنگن واڑی سنٹر کا اچانک دورہ کیا ۔ 8 ،9 ،10 کلاسس جائزہ لیا اور ڈیجیٹل کلاسس کیلئے طلباء کس طرح تعلیم حاصل کررہے ہیں طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لمبے عرصہ کے بعد ڈیجیٹل کلاسس کا آغاز ہوا ۔ ان دنوں میں جو طلباء کا نقصان ہوا ہے اس کی بھرپائی کیلئے اساتذہ کوشش کریں اور بنیادی طور پر تعلیم دیتے ہوئے ٹیچر ایک ماہ تک منصوبہ بند طریقہ سے اے بی پلان کے تحت کام کریں ۔ اے اہمیت کا حامل ہے۔ لہذا منصوبہ کے تحت تعلیم کے کوویڈ کے وجہ سے دیڑھ سال تک اسکول بند رہے ہیں طلباء کو ابتداء سے بنیادی تعلیم دیں اور ایک ماہ تک دلچسپی کے ساتھ کام کرتے ہوئے طلباء میںخوشگوار ماحول پیدا کریں ۔ مدارس میں مسائل پیش آنے کی صورت میں ہفتہ تک اسے مکمل کریں ۔ضلع کلکٹر نے آنگن واڑی سنٹر پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے حاملہ خواتین کو خوراک کی فراہمی اور اطفال کے دور دور بیٹھاکر رکھنے کی ہدایت دی ۔ اسکول میں شجرکاری کریں ۔ اس پروگرام میں سرپنچ سائیلو ، انچارج ہیڈ ماسٹر ارونا سری ، تحصیلدار ، پراوین کمار ، ایم پی ڈی او ، شنکر بھی موجود تھے ۔