حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں یکم ؍ ستمبر سے تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں آئی ہے، جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے اکیڈیمک کیلینڈر جاری کیا ہے۔ جملہ 213 ایام کار (کام کے دن) ہوں گے۔ تاہم صرف 166 دن فزیکل کلاسیس چلائے جائیں گے۔ ماباقی 47 دن ورچول میں کلاسیس منعقد کئے جائیں گے۔ عہدیداروں نے تمام اسکولس کو ہدایت دی ہیکہ 10 جنوری 2022ء تک دسویں جماعت کی نصابی تعلیم مکمل کرلیں۔ 28 فروری سے پری فائنل امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مارچ اور اپریل میں دسویں جماعت کے فائنل امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 23 اپریل اسکولس کیلئے آخری ورکنگ ڈے ہوگا۔ 24 اپریل تا 12 جون تک گرمائی تعطیلات رہیں گے۔ دسہرہ کے تعطیلات 6 تا 17 اکٹوبر (12) یوم۔ کرسمس کے تعطیلات 22 تا ڈسمبر (7) یوم۔ سنکرانتی کے تعطیلات 11 جنوری تا 16 جنوری 2022ء تک (6 یوم) رہیں گے۔ N