تعلیم اور ثقافت میں عوام کی شرکت اہم: وزیر اعظم مودی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ تعلیم اور ثقافت کے شعبے سے متعلق مسائل کو انہوں نے ‘من کی بات’ پروگرام میں کئی بار اٹھایا ہے اور انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان شعبوں میں عوامی شرکت بڑھنے سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے 100ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہوں نے من کی بات کے ذریعے پہلے کئی مرتبہ تعلیم اور ثقافت کے میدان میں کام کرنے والے بہت سے لوگوں کے کام کی تعریف کی ہے۔ اس شعبے میں ہندوستان میں ہورہے کاموں کی عالمی سطح پر چرچا ہو رہی ہے اور خود یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے بھی اس بارے میں ان سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ان دونوں شعبوں میں بات چیت ‘من کی بات’ کے پسندیدہ موضوع رہے ہیں