حیدرآباد۔/21 جنوری، ( سیاست نیوز) تعلیم میں عدم دلچسپی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 17 سالہ طالبہ سریشا نے کل پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سریشا خان جی گوڑہ کے ساکن کوٹیا کی بیٹی تھی اس لڑکی کو تعلیم میں دلچسپی نہیں تھی اور اس دوران تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ الوال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔