بچکنڈہ میں سیاست کوئسچن بنک کی تقسیم ، ایم ای او سرینواس، مولانا عبدالعلیم فاروقی کا خطاب
بچکنڈہ /13 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ مستقر کے گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں سیاست کوئسچین بنک تلگو زبان کی تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی منڈل مہتمم تعلیم سرینواس ، حافظ محمد عبدالعلیم فاروقی ، ایس ایم سی سابقہ چیرمین شیخ حسین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ای او سرینواس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے ہی انسان کی پہچان اور مستقبل روشناس ہوسکتا ہے اور کہا کہ طلباء و طالبات دسویں جماعت میں محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کریں اور اعلی نشانات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے والدین اور اسکول کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر حافظ عبدالعلیم فاروقی نے کہا کہ علم کا حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے ۔ تعلیم حاصل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ بعد ازاں منڈل مہتمم تعلیم مسٹر سرینواس کے ہاتھوں کوئسچین بنک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ سیاست کوئسچین بینک کی تقسیم پروگرام اسکول ہذا کے صدر مدرس رگھونندن ( عبدالرحمن ) کی نگرانی میں کی گئی ۔ اس موقع پر اردو پنڈت عبداللطیف ، انگلش ٹیچر سید واجد حسین طلبہ و طالبات موجود تھے ۔