ورنگل میں الفیضان سوسائٹی کی جانب سے کارپوریٹرس کی تہنیت ،مقررین کا خطاب
ورنگل: الفیضان ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل کی جانب سے گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے نو منتخبہ ڈپٹی میئر رضوانہ شمیم مسعود ، کارپوریٹرس محمد فرقان ،سریش ،سابق کارپوریٹر محمد ابو بکر کی گلپوشی و تہنیتی تقریب کا محبوبیہ پنچتن کالج ورنگل میں سرپرست سوسائٹی محمد عظمت اللہ شریف سکریٹری محبوبیہ پنجتن کالج انعقاد عمل میں لایا گیا ۔سوسائٹی کے اراکان نے تنظیم ہذا کی کارکردگی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سوسائٹی کی جانب سے غریب اور نادار طلباء میں آپسی تعاون کے ذریعہ نوٹ بکس کی تقسیم، معاشی طور پر کمزور طلباء کی مالی امداد کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر آدرش لاء کالج سکریٹری کرسپانڈنٹ بی ودیاساگرنے کہاکہ لاء کالج میں ایل ایل بی طلباء کیلئے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جائیگا۔ انہوںنے استفادہ کرنے کی طلباء سے خواہش کی ۔سوسائٹی کی جانب سے پولیس میں بھرتی کیلئے 40 روزہ تربیتی پروگرام بھی زیر غور ہے ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ سے ہی بہتر معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ ہر فرد کو تعلیم حاصل کرنا فرض ہے ۔تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ۔آج کا دور مسابقتی دور ہے اس پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلیم پر پوری توجہ دیں ۔اس موقع پر مہمانوں کی تہنیت کی گئی ۔ایم اے نعیم نے نظامت کی ۔اس موقع پر خواجہ عظیم الدین ،ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری، محمد حسین پاشاہ ،خواجہ بدر الزماں ،سید وہاب ،محمد رحیم الدین ،ایم اے خلیل ،اقبال علی کوثر ،محمد شکیل ،محمد جاوید کے علاوہ معززین شہر اور دیگر احباب موجود تھے ۔