تعلیم میں معیار سے متعلق مسابقت کیلئے زیادہ کام کیا جانا چاہئے

   

جے پور : راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے کہا ہے کہ تعلیم میں معیار سے متعلق مقابلے کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کیا جانا چاہیے ۔مشرا نے آج جواہر کلا مرکز کے آڈیٹوریم میں منعقد آنجہانی ٹی این مشرا اچیومنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں تعلیم کے معیار پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ نئی نسل کو ہندوستان کے ماضی کی شان سے روشناس کراتے ہوئے ثقافت اور زندگی کی اقدار سے جڑے رہیں۔انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے ملک ترقی کر رہا ہے اسی رفتار سے نوجوانوں کو خود کفالت کے لیے ہر سطح پر تحریک دینے کی ضرورت ہے ۔