اوٹکور میں اردو میڈیم اسکول کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد، رام موہن ریڈی کا خطاب
اوٹکور ۔ مستقر اوٹکور کے مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم کو ہمارا گاؤں ہمارا مدرسہ اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں منتخب کیا گیا ہے۔ حلقہ اسمبلی مکتھل کے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی نے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تعلیم کے لئے 7.700 کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور ریاستی حکومت نے تعلیم کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے مرحلے کے حصہ کے طور پر اوٹکور منڈل کے سی یو پی ایس اردو مدرسہ میڈیم کا انتخاب کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔ حکومتی رہنمایانہ خطوط کے مطابق ایک کلاس روم کے لئے 10 لاکھ روپے پرائمری اسکول کے لئے 30 لاکھ روپے اور ہائی اسکول کے لئے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دینے پر اسکول کا نام عطیہ کرنے والوں کے نام پر ررکھا جائے گا۔ گاؤں کی ترقی کا انحصار علاقہ کی خواندگی پر ہوتا ہے۔ اگر ہمارے طلباء کو تمام شعبوں میں ترقی کرنا ہوتو انہیں ابتدائی مرحلے میں اچھی تعلیم دلوانا ہوگا اور کہا کہ تمام اخراجات حکومت برداشت کررہی ہے۔ اس موقع پر ایم پی پی لکشمی نارائن ریڈی، زیڈ پی ٹی سی رکن اشوک گوڑو، پی اے سی ایس کے صدر ایم بال ریڈی، کوآپشن ممبر عبدالرحمن، اگریکلچر کے وارڈن کمیٹی صدر سدھاکر ریڈی، وارڈ ممبر اسماعیل، عبدالرحمن کلواں نائب سرپنچ ، ایم پی ٹی سی پدماں، نائب ٹاون پریسیڈنٹ سمیع اللہ کلواں، پی آر ٹی یو اعزازی صدر ضلع لکشما ریڈی، جناب عبدالغفار ٹیچر، ایس ایم سی چیرمین عبدالخالق بجوار، صدر مدرس تحتانیہ محمد فضل احمد، عبدالکریم، فرحت بیگم اور دیگر اہلیان و سرپرستوں کے علاوہ عوام اور سیاسی حضرات اوٹکور موجود تھے۔