تعلیم کسی کی محتاج نہیں

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حصول علم کی خواہش عمر مالی حالت یا جنس کی بنیاد پر پیدا نہیں ہوتی بلکہ علم کے حصول کے لیے آمادہ کرنے والی تربیت والدین اور سرپرستوں کی ہوتی ہے ۔ بچوں کی بہتر تعلیم اور انہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ دیکھنا والدین کا خواب ہوتا ہے اور وہ اسے پورا کرنے کے لیے کڑی سے کڑی محنت کرتے ہیں تعلیم سے زیادہ تربیت کی اہمیت کا کئی مرتبہ تذکرہ کیا جاتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے جن بچوں کی تربیت اچھی ہوتی ہے وہی بہتر تعلیم کی جستجو کرتے ہیں اور جو والدین اپنے بچوں میں تعلیم کے حصول کا شوق پیداکرتے ہیں نہیں بہت کم مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ تصویر اس باپ کی ہے جو اپنی دختر کے روشن مستقبل کے لیے رکشہ چلاتے ہوئے پورا کرنا چاہتا ہے ۔ دیورکنڈہ ٹاون کے بنگالہ کالونی کا رکشہ راں وینکٹیا بس اسٹانڈ کے پاس موجود گورنمنٹ اسکول کو روزانہ 2 کیلو میٹر تک اپنی دختر کو رکشہ میں پہونچاتا ہے اور اس کو امید ہے کہ اس کی بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے بہت بڑی شخصیت بنے گی اور غریب لوگوں کے کام آئے گی ۔۔ ن