حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) بالانگر کے علاقہ میں ایک نوجوان کو والدین کی جانب سے تعلیم کو جاری رکھنے پر زور دیاگیا ۔ تعلیم کو جاری نہ رکھتے ہوئے وہ ملازمت کو ترجیح دے رہا تھا ۔ جس پر والدین نے اسے ڈانٹا جس پر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ سورج کمار ساکن بالانگر متوطن بہار جس نے دسویں جماعت کامیاب کرنے کے بعد تعلیم ترک کرنے کا ارادہ کیا لیکن والدین نے زور دیا کہ وہ تعلیم کو جاری رکھے ۔ جس پر نوجوان نے ہفتہ کی رات اپنے مکان پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بالانگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ (ش)