کوٹالہ منڈل اقامتی اسکول میں پروین کمار کا خطاب
سرپور ٹاون /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون سے دو کیلومیٹر کی دوری پر کوٹالہ منڈل میں 3 جنوری کے روز محترمہ ساویتری بائی پھولے کی 187 یوم پیدائش کے ضمن میں مقامی لوگوں کی جانب سے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلنگانہ اسٹیٹ ریسی ڈینشیل اقامتی اسکول کے اسٹیٹ سکریٹری آر ایس پراوین کمار اور آر ٹی اے ضلع کمرم بھیم آصف آباد ، شام نائیک نے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ مقامی اس موقع پر آر ایس پراوین کمار نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں تعلیم کی اہمیت ہیں ۔ اس لئے ہندوستان کی سب سے پہلی خاتون ٹیچرس محترمہ ساویتری بائی پھولے کی 187 ویں یوم پیدائش کے ضمن میں ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں ۔ اس لئے ساویتری بائی پھولے کی تعلیمی جدوجہد کو مد نظر رکھنے پر ایک کو تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ کیونکہ تعلیم ایسا جوہر اور ایسا ہتھیار ہے جو کہ زندگی کے ہر میدان میں کارآمد ثابت ہوتا ہے اور تعلیمی قابلیت کے ذریعہ سماج میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے اور سماج کے ہر طبقہ کی ترقی تعلیم سے ممکن ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے محترمہ ساویتری بائی پھولے کی خدمات کی ستائش کی ۔ اس موقع پر مالی نگم اور مقاقی سیاسی پارٹی قائدین کی جانب سے ٹی آرا یس پراوین کمار کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔ بعد ازاں سرپور ٹاون ڈی پی آئی پی ایس ڈینٹل اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے اقامتی اسکولوں میں تعلیمی قابلیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ واپسی کے دوران تمام ایس سی اقامتی اسکولوں کا دورہ کیا اور مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی سائکل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔