تعلیم کے ذریعہ ہی روزگار اور روشن مستقبل ممکن

   

سنگاریڈی میں اسکالر شپس کی تقسیم پروگرام سے کلکٹر وی کرانتی کا خطاب
سنگاریڈی۔/3 فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر وی کرانتی نے کہا کہ تعلیم سب سے اہم ہے اور اپنے بہتر مستقبل کے لیے اعلی تعلیم پر توجہ دیں اور ہر طرح کی ترقی تعلیم سے آئے گی ،سنگا ریڈی کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں کلکٹر نے پرنس پائپس انڈسٹری کے تعاون سے مہیتا چیریٹی کے زیراہتمام لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالرشپ فراہم کرنے کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعے بہتر مستقبل اور روزگار حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے بہتر نتائج سے کامیابی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عزائم کو حاصل کرنے کیلئے کتابوں کا مطالعہ کریں ،کلکٹر نے پرنس پائپس کے مالک اور مہیتا چیریٹی کے نمائندوں کو مبارکباد دی سدا سیوپیٹ منڈل کے وینکٹا پور، کونپور، ویلتور، نظام پور، نندی کندی، پیدا پور، کولکور گورنمنٹ ہائی اسکول میں دسویں جماعت سے تعلیم حاصل کرنے والے طالبات میں سے 50 لڑکیوں کی شناخت کی گئی ہے جو پڑھائی میں سرگرم ہیں اور وہ 10ویں جماعت میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وینکٹیشورلو نے کہا کہ پرنس پائپس مالی تعاون کے طور پر ان میں سے ہر ایک کو دس ہزار روپے کا اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ سکالر شپ متعلقہ طلباء کے کھاتوں میں جمع کرائی جائے گی اسی طرح (7) اسکولوں میں آٹھویں اور نویں جماعت کے 412 طلباء کو سکول بیگ، نوٹ بکس، جیومیٹری باکس، قلم اور دیگر کٹس دی جا رہی ہیںبعد ازاں سات اسکولوں میں شناخت شدہ 10 ویں جماعت کے 50 طالبات میں پانچ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے اور کلکٹر کے ہاتھوں 8 ویں اور 9 جماعت کی طالبات میں اسکول بیاگس اور کٹس تقسیم کی گئیںاس پروگرام میں ڈی ای او وینکٹیشورلو، ایم ای او، پرنس پائپس انڈسٹری کے نمائندوں، مہیتا چیریٹی آرگنائزیشن کے نمائندے، اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔