میدک میںکلیان لکشمی وشادی مبارک چیکس تقسیم تقریب سے رکن اسمبلی کاخطاب
میدک ۔24دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر محنت انچارج ضلع میدک ویویک وینکٹ سوامی نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی فرد کی زندگی میں ہمہ گیر اور مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور عوامی فلاح و بہبود ہی حکومت کا اصل مقصد ہے۔ وہ میدک ضلع کے چیگنٹہ منڈل کے رائتو ویدیکا میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے تحت چیکس کی تقسیم کے پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، اس موقع پر دباک اسمبلی حلقہ کے رکنِ اسمبلی کے پربھاکر ریڈی بھی موجود تھے۔ وزیر ویویک وینکٹ سوامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت تعلیم، رہائش اور بنیادی سہولتوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں بنیادی تبدیلی لانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چیگنٹہ گرام پنچایت کے لیے نء عمارت تعمیر کی جائے گی اور چیگنٹہ منڈل کو ڈگری کالج منظور کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر 38 مستحقین میں مجموعی طور پر 38,04,408 روپئے کے چیک تقسیم کیے گئے۔بعد ازاں نارسنگی منڈل میں بھی 8 مستحقین میں 900928 روپے کے چیکس بھی تقسیم کئے گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں متعدد فلاحی اسکیمیں مؤثر انداز میں نافذ کی جا رہی ہیں اور اہل تمام افراد کو اندرامّا مکانات منظور کیے جائیں گے، ساتھ ہی مستفیدین کو مکانات کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزیر نے بتایا کہ آئندہ سال اسمبلی حلقہ کے لیے مزید 3,500 مکانات منظور کیے جائیں گے اور حکومت کا ہدف ریاست بھر میں 17 لاکھ مکانات کی تعمیر ہے۔اس موقع پر رکنِ اسمبلی کوتا پربھاکر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیموں کا مقصد دیہات کے غریب خاندانوں اور پسماندہ عوام کی بیٹیوں کی مدد کرنا ہے۔ کلکٹر ضلع میدک راہل راج بھی موجود تھے ۔بعد ازاں وزیر ویویک وینکٹ سوامی، رکنِ اسمبلی دوباک پر بھاکر ریڈی نے نو منتخب سرپنچوں کو شال اوڑھا کر تہنیت پیش کی گئی۔
اس پروگرام میں توپران آر ڈی او جے چندر، تحصیلدار، آر آئی، عوامی نمائندے اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
