تعلیم یافتہ شخص کو بیرون ملک ملازمت کے نام دھوکہ

   

۔ 20 لاکھ روپیوں سے ہاتھ دھو بیٹھا، سائبر کرائم پولیس میں شکایت
حیدرآباد۔/28 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) دھوکہ دہی کا شکار شخص ملک میں ملازمت کرنا چاہتا تھا جو ہر لحاظ سے تعلیمی قابلیت رکھتے ہوئے بڑی کمپنی میں ملازمت کا اہل تھا۔ لیکن اس شخص کو سائبر دھوکہ بازوں نے بیرون ملک ملازمت اور لندن کی بڑی کمپنی میں بڑے پیاکیج کا دعویٰ کیا اور 20 لاکھ روپئے ہڑپ لئے۔ کرشنا پرساد نامی شخص نے سائبر کرائم پولیس میں شکایت کردی اور دھوکہ کی تفصیلات کو بتایا۔ ایک لڑکی سے جان پہچان کے بعد اس لڑکی کے مشورے پر وہ ملازمت کی تلاش میں تھا کہ اس دوران آن لائن کے ذریعہ ایک شخص سے اس کی بات چیت ہوئی اور اس نے کرشنا پرساد کو مشورہ دیا کہ وہ اس تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر لندن میں ملازمت کرے بڑی کمپنی میں بڑے پیاکیج کا اس دھوکہ باز نے لالچ دیا اور متاثرہ شخص کو اپنی باتوں میں ڈال دیا۔ اپنے جھانسہ میں لینے کے بعد اس نے پہلی مرتبہ کرشنا پرساد سے کہا کہ ممبئی اور دہلی سے ٹیم آرہی ہے انٹرویو اور پے منٹ کی بات ہوگی۔ لہذا ہر لحاظ سے خاطر داری کرنی پڑے گی۔ اس بات کی آڑ میں مختلف مراحل میں 20 لاکھ روپئے ہڑپ لئے اور رابطہ منقطع کردیا۔ سائبر کرائم پولیس نے شکایت درج کرلی اور مصروف تحقیقات ہے۔ع