تعلیم یافتہ نوجوان کا آشرم، بے یارومددگار افراد کیلئے راحت کا باعث

   

حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) ملکاجگری سے تعلق رکھنے والے جسیار نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری چھوڑ دی اور اپنی زندگی کو خدمت کیلئے وقف کردیا۔ انہوں نے یتیموں اور بوڑھوں کیلئے سہارا بنے ہوئے ہیں۔ جسیار ان لوگوں کی زندگی میں نئی روشنی بن کر آئے ہیں جو زندگی کے دوران محبت کو کھوچکے تھے۔ انہوں نے ایسے افراد کیلئے ’’سیکنڈ چانس‘‘ فاونڈیشن قائم کیا اور اپنی خدمت کو بہتر انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ جسیار نے اپنی انجینئرنگ مکمل کی اور ایک خانگی کمپنی میں سافٹ ویر انجینئرنگ کی ملازمت کی۔ تاہم وہ اپنی نوکری سے خوش نہیں تھا۔ جسیار کی گاڑی انجینئرنگ کی تعلیم کے دوران سڑک حادثہ میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔ وہ اس حادثہ میں بال بال بچ گئے جس کے بعد اسے ایسا لگا کہ زندگی نے اسے دوسرا موقع دیا۔ تب اس نے محسوس کیا کہ بہت سے لوگ جن میں معمر لوگ دو وقت کے کھانے کیلئے بھی مجبور ہیں وہ ان لوگوں کی مدد کرنے کا ارادہ کرلیا۔ جسیار کا کہنا ہیکہ وہ یقینی بنانا چاہئے کہ دوستوں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ملنے والی مدد میں کوئی کمی نہ ہو۔ جب وہ اپنی گاڑی میں جارہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک بوڑھی عورت سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئی اور ہر کوئی اسے دیکھ رہا تھا لیکن کوئی بھی مدد کیلئے آگے نہیں آیا۔ تب انہوں نے اس عورت کو دواخانہ منتقل کیا اور اس کا علاج کرایا۔ خاتون کے علاج کے بعد اخبار میں عورت کی تفصیلات دی گئی جس کی پہچان ہونے کے بعد اس کے افراد خاندان اسے گھر لے گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپیل کی کہ اگر کوئی یتیم ہے تو ہم انہیں ہمارے آشرم میں جگہ دیں گے جس کی تصدیق پولیس کے ذریعہ کی جانی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ 200 افراد کو رہائش دی گئی ہے اور 2000 افراد کو امداد پہنچائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی تھیریسا بھی ان کے ساتھ ہیں۔ ش