تعمیراتی شعبہ میں مہارت کے لیے نئے کورسیس متعارف

   

Ferty9 Clinic

انجینئرنگ گریجویٹ داخلے کے اہل ، نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن کا اقدام
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : کورونا کے اثرات سے کسی قدر بحال ہونے والے تعمیراتی شعبہ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیاک نے جدید حکمت عملی کو قطعیت دی ہے ۔ نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن ( نیاک ) نے تعمیراتی شعبہ میں تین نئے کورسوں کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن کے بکشا پتی نے بتایا کہ انجینئرنگ گریجویٹس کے لیے ان ڈپلومہ کورسوں کو تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کنسٹرکشن شعبہ میں ابھی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں ۔ اور اس شعبہ میں اصلاحات سے روزگار کے مواقع بڑھائے جاسکتے ہیں ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے تین مختلف طریقہ کے کورسوں کو رائج کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں تعمیراتی سرگرمیاں زور پکڑیں گی اور اس ضمن میں تین کورسوں کا اکٹوبر سے آغاز کیا جائے گا ۔ تعمیراتی شعبہ میں پراجکٹ مینجمنٹ کوانٹیٹی سروے میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ جے این ٹی یو حیدرآباد کی نگرانی میں چلایا جائے گا ۔ ان کورسوں کو سیلف فینانسنگ کے طرز پر بھی کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ فیسلیٹی مینجمنٹ ڈپلومہ جس کا ملک میں ڈیمانڈ بڑھ گیا ہے ۔ بالخصوص آئی ٹی دفاتر کے علاوہ بڑے بڑے اداروں میں اے سی ، الیکٹریکل ، اور فلور مینجمنٹ شعبہ میں کافی اہمیت کا حامل بن گیا ہے ۔ فیسلیٹی مینجمنٹ کورس کے نام سے ایک سالہ کورس کا آغاز کیا جائے گا ۔۔ A