حیدرآباد۔/29 مئی، ( سیاست نیوز) مکان کی دوسری منزل پر کام کرنے والا مزدور نیچے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس رین بازار کے مطابق 42 سالہ ایرایا جو امان نگر تالاب کٹہ علاقہ میں ایک مکان کی دوسری منزل پر 27 مئی کو کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر گرنے کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ دوران علاج آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب