تعمیرات کا جائزہ لینے کے دوران عمارت سے گرنے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /6 اپریل ( سیاست نیوز ) مکان کی تعمیر کا جائزہ لینے کے دوران ایک شخص بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 61 سالہ ستیہ نارائنا عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ یہ شخص سرکاری ملازم تھا جو وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے بعد سری نگر کالونی میں مکان کی تعمیر کر رہا تھا اور کل مکان کی تعمیر کا جائزہ لینے پہونچا اس دوران عمارت کی بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔