تعمیرملت کو زکوٰۃ اور عطیات کے ذریعہ تعاون کرنے کی اپیل

   

معتمد عمومی تعمیر ملت ڈاکٹر یوسف حامدی اور خازن مرزا یوسف بیگ کا بیان

حیدرآباد۔ 25 اپریل (پریس نوٹ) معتمد عمومی تعمیر ملت ڈاکٹر یوسف حامدی اور مرزا یوسف بیگ خازن تنظیم نے عامتہ المسلمین کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہیکہ رمضان کا یہ مقدس مہینہ ہم پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔ اللہ سے دعا ہیکہ اللہ تعالیٰ ہم کو اس مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی توفیق عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 7 دہوں سے تعمیر ملت اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے۔ انہوں نے اہل خیر حضرات سے زکوٰۃ و صدقات و عطیات کے ذریعہ تنظیم کو مستحکم بنانے کی اپیل کی۔ تعمیر ملت ابتداء ہی سے مسلمانوں کی خدمت اور رہبری کیلئے نمایاں کارنامہ انجام دے رہی ہے۔ مسلمانوں کی ترقی اور تحفظ کیلئے اور اپنے آپ کو مذہب سے قریب کرنے اور ان کو اپنے یپروں پر آپ خود کھڑا کرنے کی رغبت دلائی جاتی ہے۔ حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ کام کرنے والے اور معاشی طور پر کمزور لوگوں کو تنظیم کی جانب سے مختلف شاخوں کے ذریعہ شہر کے مختلف محلے جات میں اجناس کی تقسیم عمل میں لاتی جارہی ہے اور یہ کام تنظیم کی جانب سے منظم طریقہ سے انجام دیا جارہا ہے۔ تنظیم کی جانب سے میڈیکل کیمپس کے علاوہ ختنہ کیمپس بھی قائم کئے جاتے ہیں۔ تنظیم کے یہ جملہ کام دردمند اصحاب و خواتین کے مالی تعاون اور زکوٰۃ کی رقم سے انجام دیئے جاتے ہیں۔ ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سال بھی اپنی زکوٰۃ و عطیات کے ذریعہ تعمیر ملت کے کاموں میں تعاون فرمائیں۔ فون نمبر آفس 040-24755230 یا 9985326542 ، 9848089126 پر اطلاع دی جائے تو تنظیم کے کارکن آپ کے دیئے ہوئے پتہ پر ماخذ رسید رقم حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ عطیات بینک اکاؤنٹ میں راست جمع کراسکتے ہیں۔ آل انڈیا مجلس تعمیر ملت اکاؤنٹ نمبر 20151261619 IFSC Code: ALLA 0210213 الہ آباد بینک، کنگ کوٹھی برانچ حیدرآباد پر ارسال کریں۔