حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے چھتری ناکہ کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص کرشنا جو پیشہ سے مزدور سلطان شاہی کا ساکن 7 ڈسمبر کو یہ شخص ایک مکان میں تعمیری کام میں مصروف تھا کہ عمارت کی تیسری منزل کی بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس چھتری ناکہ مصروف تحقیقات ہے ۔