حیدرآباد۔ یکم ؍مئی، ( پریس نوٹ ) نائب صدور تعمیر ملت ڈاکٹر محمد مشاق علی اور جناب محمد ضیاء الدین نیر نے اپنے صحافتی بیان میں عامتہ المسلمین کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنا وقت گھروں میں رہتے ہوئے اللہ کے ذکر اور عبادات میں گذاریں اور دعا کریں کہ اللہ بلاؤں سے ہم سب کو محفوظ رکھے ، انہوں نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ تعمیر ملت کے کاموںکو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زکوٰۃ ، صدقات اور عطیات تعمیر ملت کو عنایت کریں، تعمیر ملت ایک فلاحی ادارہ ہے جو 70 سال سے عامۃ المسلمین کی خدمت میں مصروف ہے، تعمیر ملت کا مقصد نوجوانوں کی اصلاح اور ان میں دینی اور فلاحی کاموں کا جذبہ پیدا کرنا تعمیر ملت کے زیر اہتمام مولاعلی میں نادار اور یتیم و بے سہارا بچوں کا ایک یتیم خانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ غریب اور نادار طلباء و طالبات کو اسکالر شپ دیئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ غرباء، نابینا، بیواؤں ، مساکین، معذوروں میں امداد تقسیم کی جاتی ہے۔ اپنے عطیات اور زکوٰۃ ادا کرنے کیلئے فون نمبرات 040-24755230، 9985326542 ،26 98480891 پر اطلاع دی جائے تو تنظیم کے کارکن آپ کے دیئے ہوئے پتہ پر باخذ رسید رقم حاصل کریں گے۔ عطیات بینک اکاؤنٹ میں راست آل انڈیا مجلس تعمیر ملت، الہ آباد بینک ، کنگ کوٹھی برانچ، اکاؤنٹ نمبر 20151261619 ،IFSC No.ALLA0210213.Micr Code23211255 پر جمع کروائیں۔