تعمیر ملت کے جلسہ یوم رحمتہ للعالمین ﷺ و یوم صحابہؓ کی تیاریوں کا آغاز

   

جناب محمد لطیف خان صدرنشین اور محمد سیف الرحیم قریشی معتمد استقبالیہ منتخب
حیدرآباد /27 اگست ( پریس نوٹ ) کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام جلسہ یوم رحمتہ للعالمین ﷺ و یوم صحابہ کو شایان شان طریقہ پر منعقد کرنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک مجلس استقبالیہ تشکیل دی گئی ہے جس کے صدرنشین کی حیثیت سے جناب محمد لطیف خان کا انتخاب عمل میں آیا ۔ کل شام دفتر تعمیر ملت نارائن گوڑہ میں مجلس استقبالیہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔ صدر تنظیم جناب محمد ضیاء الدین نئیر نے صدارت کی ۔ نائب صدر تنظیم ڈاکٹر محمد مشتاق علی نے کہا کہ ان مقدس جلسوںکی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے صدرنشین استقبالیہ کیلئے جناب محمد لطیف خان کا نام پیش کیا ۔ معتمد عمومی جناب محمد عمر احمد شفیق اور خازن جناب محمد معین الزماں نے اس کی تائید کی ۔ معتمد استقبالیہ جناب محمد سیف الرحیم قریشی نے خیرمقدم کرتے ہوئے ان جلسوں کا خاکہ پیش کیا ۔ معتمد تنظیم جناب محمد عمر احمد شفیق نے کہا کہ اس سال سے ڈگری کے طلباء و طالبات کو محمد عبدالرحیم قریشی میموریل اسکالرشپ دئے جائیں گے ۔ نائب صدر تنظیم جناب محمد وہاج الدین صدیقی نے تنظیم کے قیام سے لے کر موجودہ موقف پر روشنی ڈالی اور یوم رحمتہ للعالمین کے ضمن میں ہونے والے مقابلوں کے موضوعات کا اعلان کیا ۔ ڈاکٹر یوسف حامدی ، جناب خواجہ قطب الدین ، جناب مجاہد سکندر ، جناب ولی سکندر ، قاری محمد سلیمان ، جناب محمد علی سلیم ، جناب محمد عبدالرحیم قریشی ، جناب محمد معین الزماں، جناب محمد مظہر حسین ، جناب اویس محمد خان ، جناب عرفان محمد خان ، جناب عباس حسین جیندی ، جناب شوکت علی خان یوسف زئی ، جناب محمد بشیر الدین ، حافظ محمد ظہیر نعمانی ، جناب سید ظہور الدین ، جناب وحید الدین شاہین ، جناب محمد فرید خان ، جناب محمد عظمت اللہ صدیقی ، جناب سید عنایت علی ، جناب عداللطیف ، جناب رضی الدین ، جناب محمد شہاب الدین ، جناب محمد لطیف خان ، جناب محمد شکیل ا لزماں ، جناب محمد احتشام علی خان اور دوسروں نے مباحث میں حصہ لیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ صدرنشین استقبالیہ نے اپنے خطاب میں اس جلسہ کو شایان شان طور پر منعقد کرنے کیلئے حتی المقدور کوششیں کریں گے ۔ انہوں نے اس انتخاب کو اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا ۔ جناب محمد سیف الرحیم قریشی کے شکریہ پر اجلاس اختتام کو پہونچا ۔