تعمیر ملت کے یوم رحمتہ اللعالمینؐ اسپورٹس مقابلے کرکٹ، فٹبال اور والی بال کے کھیلوں کا آغاز

   


حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (پریس نوٹ) معروف سابق کرکٹرسید ایوب حسینی نے کل ہند مجلس تعمیر ملت کے73ویں یوم رحمتہ اللعالمینؐ تقاریب کے ضمن میں کرکٹ کے مقابلوں کے آغاز کیلئے ریڈ ہلز گراونڈ پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے یوم رحمتہ اللعالمینؐ کے سلسلہ میں اسپورٹس مقابلوں کا افتتاح انجام دیا۔ کرکٹ کے ساتھ ہی ساتھ فٹبال، والی بال، کبڈی ، کراٹے،شوٹنگ،آرم ریسلنگ اور دو ٹکنالوجی یعنی کوڈنگ اور روبوٹکس کے مقابلے یکم تا 8 اکٹوبر تک منعقد ہونگے۔ ان مقابلوں کیلئے مقرر پہلے دن کرکٹ کے مقابلوں کیساتھ ہی ساتھ ہائی اسکول گراونڈ گولکنڈہ پرفٹبال اور مغلپورہ انڈور گراونڈ پر والی بال کے مقابلوں کا آغاز کیا گیا۔ والی بال کے مقابلوں کا تعمیر ملت کے جنرل سکرٹری عمر احمد شفیق اور فٹبال کے مقابلوں کا ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائرکٹر محمد نظام الدین نے رسم افتتاح انجام دیا۔ کرکٹرسید ایوب حسینی نے کھیل کود کے مقابلوں پر مسرت کا اظہار کیا اور اس سلسلہ میں انہوں نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان کے مشورہ اورتعاون کو سراہا۔ محمد لطیف خان کو یوم رحمتہ اللعالمینؐ تقاریب کا صدر استقبالیہ بنایا گیا ہے۔ مقابلے یکم اکتوبر تا 6 اکٹوبر ریڈ ہلز پلے گراؤنڈ پر، فٹبال مقابلے یکم تا 3 اکٹوبر گولکنڈہ ہائی اسکول گراؤنڈ پر،کبڈی کے مقابلے 3 تا 5اکٹوبر کیشوگری گرآونڈ چندرنارآئن گٹہ پر اور کوکراٹے و آرم ریسلنگ مقابلے 7 اکٹوبر کو وکٹری پلے گراونڈ پر منعقد ہونگے جبکہ شوٹنگ کے مقابلوں کیلئے انٹگرل فاؤنڈیشن اسکول ٹولی چوکی پر 4 تا 6 اکٹوبر جبکہ ٹکنالوجی کے مقابلے کوڈنگ اور روبوٹکس کے مقابلے 4 تا 8 اکٹوبر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع ماں صاحب ٹینک پر منعقد ہوں گے۔ مقابلوں میں تقریباً سات ہزار طلباء و نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔تمام مقابلوں میں کامیاب ٹیمس اور کھلاڑیوں کو 12ربیع الاول یعنی 9 اکٹوبر کو نمائش گراونڈ پر منعقدہ جلسہ یوم رحمتہ اللعالمینؐ کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔