تعمیر نو کی بنیاد ریاض ملاقات میں رکھی گئیشام کے نائب سفیرکا سلامتی کونسل سے خطاب

   

نیویارک 22 مئی (ایجنسیز) اقوام متحدہ میں شام کے نائب سفیر ریاض خدور نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ شام کے صدر احمد الشرع، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ریاض میں ہونے والی تاریخی ملاقات نے شام کی تعمیر نو کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ریاض خدور نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کو ’’بہادرانہ اور مثبت قدم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے شام میں بحالی اور تعمیر نو کا عمل تیز ہوگا اور ملک کے اندرونی حالات میں واضح بہتری آئے گی۔