تغذیہ ایک سیاسی اور انتظامی ایجنڈا بنے :سمرتی ایرانی

   

نئی دہلی 18نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) خواتین اور اطفال وترقیات اور کپڑے کی صنعت کی وزیر اسمرتی ایرانی نے آج کہا کہ ہندوستان کو اپنے ہمہ گیر ترقیات کے نشانوں کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ نفاذ کی سائنس کو مواصلات کی سائنس سے ہم آہنگ کرے تاکہ تغذیہ ایک سیاسی اور انتظامی ایجنڈا بن جائے اور یہ حفظان صحت اور پینے کے صاف ستھرے پانی کے ساتھ ساتھ فراہم کرایا جائے ۔