تفتیشی ایجنسیاں پولیس اسٹیشن کی طرح کام کر رہی ہیں:اکھلیش یادو

   

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ایس پی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو جمعرات کو بھی کنوج پہنچ گئے۔ انہوں نے پارٹی دفتر میں ایس سی طبقہ کے لوگوں کے ساتھ بند کمرہ میٹنگ کرکے میونسپل الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنائی۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بیت الخلاء بنائے گئے ہیں، وہاں بی جے پی والوں نے اپنے نام لکھوائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسیاں تھانوں کی طرح ہوتی ہیں۔ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس حکومت کی ہدایت پر کام کر رہے ہیں۔