تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کے پوسٹرس کی اجرائی

   

بھینسہ

کانگریس کی یوم تاسیس تقریب کا انعقاد
اقلیتی اقامتی اسکول میں آؤٹ سورسنگ تقررات

بھینسہ ۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے خان آٹونگر میں واقع مسجد مدار خان احاطہ مدرسہ معہدالاابرار میں تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل و چیارٹیبل ٹرسٹ ضلع نظام آباد کے زیر انتظام منعقدشدنی ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ 31ڈسمبر مسجد عابدہ احاطہ ادارۂ انوار المدارس بابن صاحب پہاڑی نظام آباد میں منعقدہ ورکشاپ کے پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ مقامی علمائے کرام مولانا شاہد غفران قاسمی ، حافظ سید عبدالطیف ، مفتی خالد غفور خالد ، مولانا سلمان قاسمی ، مولانا ریاض ، مولانا سید رافع قاسمی ، مولانا یونس قاسمی ، حافظ عثمان خان ، حافظ منیر الدین صدر صفا بیت المال ، قاری حافظ عبدالقیوم ، مولانا امجد خان ، مولانا مختار خان ، مفتی ذیشان ، مفتی عرفان قاسمی ، مولانا نصیر الدین ، حافظ سید عرفان ، حافظ اظہر اللہ ، مولانا عبدالطیف ، مفتی غوث و تحفظ ختم نبوت ذمہ داران تنظیم اور دیگر علمائے کرام اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر مولانا شاہد غفران قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پُرفتن دور میں تمام امت محمدیہ کی ذمہ داری ہیکہ ختم نبوت تنظیم کے ساتھ جڑکر کذاب اور باطل فتنوں کو ختم کرتے ہوئے نبی پاک ﷺ کی تعلیمات کو عام کریں ۔ انھوں نے اس ورکشاپ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کی امت مسلمہ سے اپیل کی ۔
٭o٭ بھینسہ میں کانگریس قائدین جن میں ریاستی او بی سی نائب صدر آنند راؤ پٹیل ، احمدخان حولدار ، عبدالاسماعیل ، بھومنّا سابقہ کونسلر ، وٹھل راؤ ، سید فاروق ڈیسنٹ پان شاپ ، رمیش ، امجد شیخ اور دیگر نے پارٹی کی 138 ویں یوم تاسیس تقریب شہر کے قلبی مارکٹ علاقہ میں واقع کانگریس پارٹی دفتر پر کیک کاٹتے ہوئے منائی اور ایکدوسرے کو کیک کھلاتے ہوئے کانگریس پارٹی ، سونیا گاندھی ، راہول گاندھی کے حق میں نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر کانگریس ریاستی او بی سی نائب صدر آنند راؤ پٹیل نے کانگریس پارٹی کا جھنڈا لہرایا اور کانگریس پارٹی کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
O٭O اقلیتی اقامتی اسکول و کالج بھینسہ میں آوٹ سورسسنگ اساس پر مخلوعہ جائیدادوں کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پرنسپل ٹمریز بوائز جی سائیناتھ نے بتایا کہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے اہلیتی امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہیکہ جونیر کالج پر اُردو لکچرر اور اسکول پر ٹی جی ٹی ہندی مضمون کے لیے خواہشمند امیدوار اپنے تعلیمی اسنادات ٹمریز جونیر کالج و اسکول میں 28 ڈسمبر تا 30 ڈسمبر شام 4 بجے تک داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9704479683 پر ربط کریں ۔ جونیر لکچرر مضمون اردو کے لیئے امیدوار کی تعلیمی قابلیت پی جی اور بی ایڈ میں پچاس فیصد نشانات اور ٹی جی ٹی مضمون ہندی کے لئے ڈگری اور بی ایڈ میں پچاس فیصد نشانات کے علاوہ تین سالہ تجربہ لازمی ہے۔