حیدرآباد بک فیر کا معائنہ کرنے کے بعد گورنر جشنودیو ورما کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ شادی بیاہ و دیگر تقاریب میں شرکت کرتے وقت گلدستوں کے بجائے کتابیں تحفہ میں پیش کریں ۔ ہفتہ کو گورنر نے حیدرآباد بک فیر کا دورہ کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں میں لا محدود علم ہے ۔ ناخواندہ افراد کے لیے آڈیو کتابیں بھی دستیاب ہیں ۔ گورنر نے کہا کہ حیدرآباد بک فیر روایتی طور پر کتابوں کو فروغ دیتا ہے ۔ جب تک انسانی تہذیب پروان چڑھتی ہے تب تک کتابیں موجود رہیں گے ۔ کتابیں ای بک سے زیادہ دلچسپ ہوتی ہیں ۔ کتابیں پڑھنا مصنف سے براہ راست بات کرنے جیسا ہوتا ہے ۔ کائنات کے بارے میں جاننے کے لیے آپ کو زیادہ سے زیادہ موقع ملے گا ۔ گورنر نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت دیگر مشغولوں میں ضائع کرنے کے بجائے کتابوں کو پڑھنے میں گذاریں ۔ کتابیں بہت کچھ سکھا دیتی ہیں ۔ ماضی ، حال اور مستقبل کی معلومات کتابیں پڑھنے سے حاصل ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ شادی بیاہ و دیگر تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے گلدستے پیش کرتے ہیں اگر اس کی جگہ کتابیں پیش کی جاتی ہے یہ معلومات کا خزانہ ثابت ہوگی ۔۔ 2